سکولوں کیلئے نان سیلری بجٹ کی مد میں 5 ارب 32 کروڑ جاری

Sep 12, 2018

ملتان(نمائندہ نوائے وقت) محکمہ سکولز پنجاب نے صوبے بھر کے سکولوں کیلئے نان سیلری بجٹ کی مد میں 5ارب 32کروڑ 17لاکھ روپے کی فنڈ ز جاری کردئے بتایا گیاہے کہ نان سیلری بجٹ کے جولائی سے اکتوبر کیلئے فنڈز گزشتہ روز جاری کردئے مراسلے میں کہا گیاہے کہ حکومت نے پرائمری سکول، ہائی سکول ہائیر سکینڈری سکولوں کیلئے 5ارب32کروڑ 17لاکھ روپے کی فنڈز خصوصی اکاونٹس میں جاری کردئے ہیں جس کو ضلع کا سی ای او ، ڈپٹی ڈٰی ای او ملکر چلاتے ہیں اس فنڈز سے سکولوں کی بنیادی ضروریات پوری کی جائیں گی ۔

مزیدخبریں