رحیم یار خان: حجاج کی پہلی فلائٹ آج شیخ زید ائرپورٹ پہنچے گی
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)سعودی عرب سے 150سے زائد عازمین حج کو لے کر پہلی حج فلائٹ آج شیخ زید ائر پورٹ پر پہنچے گی۔وزارت حج کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیل کے مطابق شیخ زید ائر پورٹ رحیم یار خان پر عازمین حج کی واپسی آج سے شروع ہو گی اور 20ستمبر تک پانچ پروازوں کے ذریعے سعودی عرب سے عازمین حج کی واپسی مکمل ہو گی۔ائر پورٹ حکام نے عازمین حج کے عزیز و اقارب سے کہا ہے کہ وہ زیادہ تعداد میں ائر پورٹ نہ آئیں تاکہ ائر پورٹ پر امن و امان کی صورت حال کنٹرول مین رہے۔