نشاط کالج آف سائنس نے پوزیشنیں لینے کی روایت برقرار رکھی: عالمگیر خان

Sep 12, 2018

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) انٹرمیڈیٹ سالانہ نتائج 2018ء میں نشاط کالج آف سائنس فار بوائز کی پوزیشن لینے کی روایت برقرار‘ نشاط کالج سے سید افنان گیلانی نے 1100 میں سے 1044 نمبر لیکر طلباء میں پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور احمد کریم نے 1100 میں سے 1046 نمبر لیکر پری میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نشاط کالج کے ڈائریکٹر عالمگیر خان نے ادارہ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ نشاط گروپ نے بورڈ امتحانات میں بہترین نتائج دینے کی اپنی روایت برقرار رکھی ہے اور ہم میڈیم نشاط کے تعلیمی عزم کو مزید عروج دینے کیلئے ہر دم کوشاں ہیں۔ پری انجینئرنگ گروپ میں اول پوزیشن حاصل کرنیوالے نشاط کالج کے طالب علم سید افنان گیلانی نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کیلئے پرعزم ہوں یہ کامیابی نشاط کالج کے اساتذہ انتظامیہ اور باالخصوص ڈائریکٹر عالمگیر خان کی رہنمائی سے حاصل ہوئی۔ پری میڈیکل گروپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم احمد کریم نے کہا کہ نشاط کالج کے مربوط ٹیسٹنگ سسٹم کو کامیابی کی وجہ قرار دیتا ہوں مستقبل میں ڈاکٹر بنکر دکھی انسانیت کی خدمت کرونگا۔

مزیدخبریں