محرم الحرام‘ ملک بھر میں مجالس جلوسوں کا آغاز
ملتان (نامہ نگار خصوصی) محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلہ میں امام بارگاہوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ عشرہ محرم میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اداروں نے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب زیارات کی تزئین وآرائش کاآغاز کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ملتان سمیت ملک بھر میں شہداء کربلاء کی یاد میں امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر مجالس عزاء اور ماتمداری کا آغاز ہو گیا ہے۔