میلسی و مضافات میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ‘ نظام زندگی ٹھپ

Sep 12, 2018

میلسی(نامہ نگار)میلسی اور مضافات میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا شدید گرمی کے موسم میں میپکو فسٹ سب ڈویژن میلسی نے تعمیر و مرمت کے نام پر صبح 7بجے سے لیکر دوپہر 2بجے تک بجلی بند رکھی جس سے شہر بھر کا نظام زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سکولوں کے طلباء و طالبات کی چھٹی کر دی گئی جبکہ دن بھر کاروباری حضرات ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے بعد ازاں بجلی بحالی کے بعد بھی وقفہ وقفہ سے طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے اس صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں