پاکستان کو آئی ایم ایف کے بغیر جینا سیکھنا ہو گا: ڈاکٹر عشرت العباد

Sep 12, 2018

اسلام آباد (این این آئی) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ہمیں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے عزم کی توثیق کرنی چاہیے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ قائد اعظم کے پاکستان کو جمہوریت کا قلعہ بنانے کے تصور کے مطابق اپنے ملک کو ایسی جگہ بنائیں جہاں لوگ آزادی، عزت و اعزاز کے ساتھ رہیں، قائد اعظم کو قوم کا سلام۔

مزیدخبریں