حکمران جماعت انتخابی منشور پر عملدرآمد کو یقینی بنائے: خورشید احمد

Sep 12, 2018

لاہور (پ ر) بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سیاسی پارٹی کے منشور کے مطابق اور اپنے اعلان کردہ وعدوں کے مطابق ملک میں غربت، جہالت، بیماری، بے روزگاری اور امیر و غریب کے مابین بے پناہ فرق دور کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کریںصنعتی و تجارت بنکوں، میڈیا کے کارکنوں کی اجرتوں و پنشنوں میں سرکاری، نیم سرکاری ملازمین کی طرح اضافہ کریں اور کم از کم اجرت مبلغ تیس ہزار روپے مقرر کی جائے۔ حکمران جماعت انتخابی منشور پر عملدرآمد کو یقینی بنائے انہوں نے حکومت کے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں فرسودہ لیبر قوانین میں ترقی پسندانہ ترامیم اور ان کے موثر نفاذ کے لئے حکومت پاکستان کی توثیق شدہ کنونشنوں کے مطابق عمل درآمد کریں۔

مزیدخبریں