پرکشش اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے سے سمگلنگ کم ہوسکتی ہے: ملک طاہر
لاہور) کامرس رپورٹر(لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ان اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرے جو سمگلنگ کے لیے کشش رکھتی ہیں، ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے سے سمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے ایگزیکٹو کمیٹی رکن اویس سعید پراچہ سے ملاقات میں کہا کہ ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی زیادہ شرح غیرقانونی تجارت کی حوصلہ افزائی اور مقامی صنعتوں کو نقصان پہنچاتی ہے، سمگلنگ کی سختی سے حوصلہ شکنی کا بہترین حل ان مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا خاتمہ ہے۔