حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی سرپرستی کرے:اپٹما

Sep 12, 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی سرپرستی کرے اور مسائل حل کر ے تو ملک میں سرمایہ کاری کا سیلاب لے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے زیراہتمام گول میز کانفرنس کے شرکانے کیا۔ ٹیکسٹائل سیکٹر بلاشبہ پاکستان کی اہم ترین صنعتوں میں شامل ہے اور پاکستان کی برآمدات کا60 فیصد حصہ اسی شعبہ کا مرہون منت ہے۔ اس حوالے سے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت نے ٹیکسٹائل کی صنعت سے تعلق رکھنے والے اہم سٹیک ہولڈرز سمیت اپٹما کے عہدیداروں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ پنجاب کو ٹیکسٹائل سیکٹر کے حوالے سے اپنی حکمت عملی مرتب کرتے وقت گارمنٹس کی ویلیو ایڈیشن پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔

مزیدخبریں