اسٹاک مارکیٹ، انڈیکس میں 75 پوائنٹس سرمایہ میں 19 ارب 30 کروڑ سے زائد اضافہ

Sep 12, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمنگل کو اتار چڑھاوٌ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعدتیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100 انڈیکس 75.48پوائنٹس کی ریکوری سے 40759.53 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ 59.34فیصد حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں19ارب30کروڑ 22لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت2کروڑ 69 لاکھ 56ہزار شیئرززائد رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورمسلسل مندی کی وجہ سے حصص کی قیمتیں گرنے سے پرکشش سطح پر آنے کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے مخصوص کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی جس کے نتیجے میں ابتدائی اوقات میں تیزی آنے سے کے ایس ای100 انڈیکس 350پوائنٹس کے اضافے سے 40943 پوائنٹس کی کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔

مزیدخبریں