میزان بینک کے شریعہ سپروائزری بورڈ کا اجلاس

Sep 12, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) میزان بینک کے شریعہ سپروائزری بورڈکی انتالیسویں بورڈ میٹنگ کا انعقاد جسٹس ریٹارئرڈ تقی عثمانی کے سربراہی میں دارالعلوم کورنگی میں ہوا۔ میٹنگ میںر شریعہ بورڈ کے ممبر شیخ عصام ایم اسحاق ،ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی، میزان بینک صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی اورڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے بھی شرکت کی۔ شریعہ بورڈ نے صارفین کیلئے فن ٹیک پر مبنی حل کے استعمال کیلئے میزان بینک کی تجاویز کا جائزہ لیااوراسلامک فن ٹیک کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کرنے کیلئے ہدایات دیں۔شریعہ بور ڈ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت ہونے والے سامان کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہدایات فراہم کیں۔

مزیدخبریں