Jazzنے Ooklaسے موبائل نیٹ ورک اسپیڈ ٹیسٹ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
کراچی (کامرس رپورٹر)Jazz،پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی نے Ooklaکی جانب سے اسپیڈ ٹیسٹ ایوارڈ جیت لیا۔Ookla،انٹرنیٹ ٹیسٹنگ کی ایک آزاد گلوبل لیڈرتنظیم نے پاکستان کے حقیقی موبائل صارفین کا بڑے نمونے کے ٹیسٹ سے تجزیہ کیااور اس کے نتیجہ میں Jazz کو دیگر مسابقتی ٹیلی کام نیٹ ورکس کے مقابلے میں آگے پایا گیا۔Jazz ملک کا سب سے تیز ترین موبائل نیٹ ورک ہے ۔یہ بات اس لیے اہم ہے کیونکہ Jazzنہ صرف ملک کا سب سے بڑا آپریٹر ہے، بلکہ اس کا سب سے بڑا 20 ملین سے زائد موبائل انٹرنیٹ یوزر بیس موجود ہے ۔