کراچی پولیس میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا اعلان خوش آئند ہے، طارق ملک

Sep 12, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر طارق ملک، سینیئر نائب صدر سلمان اسلم اور نائب صدر جنیدنقی نے کراچی پولیس چیف ڈاکٹرامیر شیخ کی جانب سے محکمے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ کاٹی کے صدر طارق ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کی کاوشوں میں پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے محکمے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے عزم کا اظہار خوش آئند ہے اور ہم پوری توقع کرتے ہیں کہ فورس کی کارکردگی میں بہتری اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں