کراچی چیمبر کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں: ایس ایم منیر

Sep 12, 2018

کراچی(این این آئی) معروف تاجروں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخاب میں پیٹریاٹ پینل کی حمایت کا اعلان کردیا۔شہریوں کی تاجر تنظیموں نے ایس ایم منیر کی قیادت میں کراچی چیمبر آف کامرس سے گیارہ سالہ اجارہ داری ختم کرنے کا عزم کر لیا۔ افضل چامڈیااور ان کی ٹیم تبدیلی کی امید قرادے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 15 ستمبر کو کراچی چیمبر آف پاکستان کے انتخاب میں یونائیٹڈ بزنس گروپ نے سراج قاسم تیلی کی مخالفت میںپیٹریاٹ پینل کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔معروف تاجر ایس ایم منیر، عقیل کریم ڈھیڈی،یحیی پولانی،زبیر طفیل و دیگر نے مشاورت کے بعدچیمبر کے الیکشن میں پینل اتاردیاہے۔جس میں افضل چامڈیا کو صدر نامزد کیاگیاہے۔جب کہ 15 رکنی پینل میں زیڈ اے انٹرنیشنل کے محمد افضل چامڈیا،میسرز سلمان انجینئر کے امجد ایم اشرف کے امجد ایم اشرف چامڈیا ،سینئر پینل دانیا کے عزیز خورشید اﷲوالا، میسرز ڈیپاک فوڈانڈسٹریز کے احتشام رئیس،میسرزپاک ایشیاانٹرنیشنل کے محمد عرفان،میسرز ٹیکسٹائل ٹچ کے اختراسماعیل،میسرزالعزیز انٹر پرائزز کے محمد اطہر شیمان،میسرز ڈیلتاریسورسز کے محمد شبیر، میسرز جے این ایس ٹیکسٹیائل کے محمد فرحان احمدانی،میسرز پرنس اچیکس کے یوسف یعقوب پرنس، میسرز تھری اسٹارٹیکسٹائل محمد شاہد صابر، میسرز ابوبلال ٹریڈنگ اسٹیبلیشمنٹ کے مزمل روف چیپل، میسرزہارن سولوشن کے خاور نورانی، میسرزگی گی انڈسٹری کے محمد عمران اقبال اور میسرز الکریم کموڈوٹیرزکے محمد حنیف سرور پراچہ شامل ہیں۔پریس کانفرس سے خطاب میں بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیت خالد تواب نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس کی موجودہ قیادت میںصلاحیت ہی نہیںکہ وہ کراچی کے تاجروں کے مسائل حل کر سکے۔

مزیدخبریں