شاداب بلوچ کی سیکرٹری اسپورٹس سندھ سے ملاقات

Sep 12, 2018

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) فزیکل انسٹریکٹر شاداب بلوچ نے اپنے کراچی تا میرپورخاص پیدل سفر کے سلسلے میں سیکرٹری اسپورٹس حکومت سندھ محمد ہارون خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اوران کو اس مہم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ محمد ہارون خان نے شاداب بلوچ کی صحت مند معاشرہ مہم کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کو اپنے ادارے کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ محمد ہارون خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو اس جذبے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسپورٹس بورڈ صوبہ میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں میں عملی طور پر فعال کردار ادا کرنے والے اداروں اور شخصیات کی سرپرستی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہ کہ ادارے کے افسران حیدرآباد اور میرپورخاص پہنچنے پر شاداب بلوچ کا والہانہ خیرمقدم کریں گے۔ شاداب بلوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسرت رائے کا222 کلو میٹر پیدل سفر کا ریکارڈ اپنے نام کریں گے۔

مزیدخبریں