اللہ تعالیٰ رحمان و رحیم ہے، والدہ کے آخری الفاظ تھے: حسین نواز

Sep 12, 2018

لندن (نوائے وقت رپورٹ) حسین نواز نے کہا کہ والدہ کا سایہ سر سے اٹھ گیا، اللہ تعالیٰ والدہ کی قید کی تمام منازل آسان فرمائے۔ ہماری تربیت میں بیگم کلثوم نواز نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ میں مشکلات میں ہمیشہ والدہ سے مشورہ کرتا تھا۔ میری والدہ کے آخری الفاظ تھے کہ ’’اللہ تعالیٰ رحمن و رحیم ہے‘‘۔ شہباز شریف لندن آرہے ہیں، وہ میت کے ساتھ پاکستان جائیں گے۔

مزیدخبریں