بیگم کلثوم نواز کوادب سے بھی خاص لگائو تھا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بیگم کلثوم نواز کی شناخت صرف ایک سیاسی خاندان کا فرد ہونے تک ہی محدود نہیں تھی کم لوگ جانتے ہیں کہ بیگم کلثوم نواز ادب سے بھی خاص لگائو رکھتی تھیں۔ بیگم کلثوم نواز نے اپنے استاد ڈاکٹر عبادت بریلوی کی ہدایت پر ’’رجب علی بیگ سرور کا تہذیبی شعور‘‘ کے عنوان سے ایک ادبی مقالہ بھی تحریر کیا تھا اس ادبی مقالے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ایک پبلشر نے اس کو 1985ء میں کتابی صورت میں بھی شائع کیا۔