بلوچستان: لیویز کی تشکیل نو کیلئے 4 سالہ منصوبے کی منظوری
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے لیویز فورس کی تشکیل نو کیلئے چار سالہ منصوبے کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے گوادر تحصیل کو مکمل اے ایریا قرار دینے‘ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام‘ گوادر یونیورسٹی بنانے کے ایکٹ کے ڈرافٹ بل‘ سپیشل اسسٹنٹ وزیراعلی کی تعیناتی کیلئے رولڈ آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں گزشتہ دور میں کی گئی بھرتیوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور تحفظات دور کرنے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔