الیکشن کمشن نے این اے 270، پی پی 41 کے دو حلقوں میں دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیدیا

Sep 12, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این 270 اور حلقہ پی بی 41 کے دو دو پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا۔ 41 وارشک اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 270 سے متعلق محفوط فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمشن نے مبینہ طور پر دوسری بیوی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے سے متعلق معاملے پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عابد حسین سے طلاق کے معاہدہ کی تفصیلات طلب کر لیں۔ الیکشن کمشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 13 لاڑکانہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمشن کے ترجمان ڈی جی پی آر الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو پہلی بار ووٹ کا حق دیا جارہا ہے، نائیکوپ اور مشین ریڈایبل پاسپورٹ ہولڈر ہی رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں، رجسٹریشن کے بعد دیے گئے ای میل پر پاس کوڈ 14 اکتوبر سے پہلے دیا جائے گا۔ رپورٹ پارلیمنٹ کو پیش کی جائے گی جو اس کی روشنی میں مزید قانون سازی کرے گی، آئی ووٹنگ کے ذریعے ایسے پاکستانی جو ضمنی انتخاب کے متعلقہ حلقہ سے تعلق رکھتے ہوں ان کا نام انتخابی فہرست میں بطور ووٹر درج ہوان کے پاس نائیکوپ، مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور مصدقہ ای میل ایڈریس ہو وہ ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوںگے۔ الیکشن کمیشن نے آئی ووٹنگ کے رولز و طریقہ کار تمام قونصل خانوں میں پہنچا دیئے ہیں۔ پاکستانی تارکین وطن سے کہاکہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔ جو سافٹ ویئر الیکشن کمشن نے ڈویلپ کیا ہے اس کو 10لاکھ پاکستانی تارکین وطن نے وزٹ کیا ہے ۔ توقع ہے کہ آخری دنوں میں زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن ہو گی۔

مزیدخبریں