بیگم کلثوم کے انتقال کی خبر سنتے ہی عارف سندھیلہ جا تی عمرہ پہنچ گئے
شیخوپورہ (نامہ نگار) بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ جا تی عمرہ پہنچ گئے ۔ انہوں نے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں۔ انہوں نے ہر مشکل وقت میں قائد قوم میاں نواز شریف کا بھرپور ساتھ دیا۔ جمہوریت کی بحالی کیلئے ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے مشرف آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ وہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔ اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔