’عمران خان پاکستان بھارت کے درمیان امن قائم کریں گے: کپیل دیو

Sep 12, 2018

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپیل دیو نے کہا ہے کہ امید ہے عمران خان پاکستان اور بھارت میں امن قائم کریں گے۔خلیجی اخبار کے مطابق کپتان کپیل دیو نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کریں گے۔کپل دیو کا خلیجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا عمران خان کے لیے اہم چیلنجز میں غریب کو پیٹ بھر کر روٹی کھلانا اور پاکستانی نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنا ہے۔انہوںنے ساتھی کھلاڑی کی حیثیت سے عمران خان کے عزم اور حوصلے کی داد دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم کے کردار میں بھی عمران خان کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں