خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

Sep 12, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)خلیفہ دوم ،سیّدناحضرت عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت یکم محرم الحرام 12ستمبر بدھ کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گااس مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مرکزی مساجد،درگاہوں ،خانقاہوں پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ، مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے،کانفرنسز منعقد کی جائیں گی اس موقع پر ممتاز علماء کرام و مقررین خطاب کرتے ہوئے حضرت عمر فاروق ؓ کی حیات مبارکہ اور آپ ؓ کی جانب سے دین اسلام کی سربلندی کیلئے پیش کی گئی عظیم خدمات اور قربانیوں پر روشنی ڈالیںگے ۔

مزیدخبریں