10 افسروں کے تبادلے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات

Sep 12, 2018

لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ٹرانسفر کرنے کے علاوہ 10 افسران کو پنجاب سے ریلیو کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔ طارق نجیب نجمی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو ٹرانسفر کر کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر کیپٹن ( ر ) اعجاز احمد کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ کیپٹن ( ر ) سعید احمد نور کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ علاوہ ازیں محمد اجمل خان چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو پنجاب سے ریلیو کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ محمد اسد اسلام ماہنی ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو کو پنجاب سے ریلیو کر کے اْن کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر ناصر جاوید چیف ایگزیکٹیو آفیسر اربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سروسز یونٹ پرائیویٹ لمیٹڈ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو پنجاب سے ریلیو کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ خاقان بابر کو پنجاب سے ریلیو کر کے اْن کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ کیپٹن ( ر ) اسد اللہ خان سیکرٹری محکمہ جنگلات ، وائلڈ لائف اینڈ فشریز کو پنجاب سے ریلیو کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ نبیل جاوید چیف اکانومسٹ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو پنجاب سے ریلیو کر کے اْن کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ محمد ہارون رفیق سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ کو کو پنجاب سے ریلیو کر کے اْن کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ علی بہادر قاضی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو پنجاب سے ریلیو کر کے اْن کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ خالد سلیم سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن کو پنجاب سے ریلیو کر کے اْن کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں اور ڈاکٹر ناصر اقبال ملک کو پنجاب سے ریلیو کر کے اْن کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ رانی حمید ڈائریکٹر ایچ آر لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ پی اینڈ ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ نجیب اللہ تعیناتی کے منتظر تھے، کو ڈپٹی سیکرٹری ہومن رائٹس تعینات کیا گیا ہے۔ نسیم انعام ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی کو گریڈ 18 میں ترقی دیدی گئی ہے۔

مزیدخبریں