عمران کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری عون چودھری وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر مقرر

Sep 12, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے عمران خان کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری عون چودھری کو مشیر مقرر کردیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ عون چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر ہونے پر کہا ہے کہ اس اعتماد کے لئے وزیراعظم عمران اور پارٹی کا شکرگزار ہوں۔ میری زندگی اور خدمات پاکستان کے لئے وقف ہیں۔ ذمہ داری، نیک نیتی اور دیانتداری سے سرانجام دوں گا۔

مزیدخبریں