خواجہ سراؤں کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں الگ وارڈ، سیکرٹری صحت، پنجاب حکومت سے کل جواب طلب

Sep 12, 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے خوجہ سراؤں کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں الگ وارڈ اور او پی ڈی میں الگ کمرہ مختص نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست سیکرٹری صحت اور پنجاب حکومت سے کل جواب طلب کر لیا عدالت نے قرار دیا کہ خواجہ سرا بھی پاکستانی شہری ہیں ان کو حقوق نہ دینا ناانصافی ہوگی جو عدالت کسی صورت برداشت نہیں کرے گی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خوجہ سراؤں کو سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات نہیں مل رہی جس کی وجہ سے خوجہ سرا شدید مشکلات کا شکار ہیں پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد خواجہ سرا ہیں لیکن ان کے حقوق کا حکومت تحفظ نہیں کر رہی سپریم کورٹ نے خواجہ سرائوں کے لئے الگ وارڈ مختص کرنے اور او پی ڈی میں الگ کمرہ مختص کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالت حکم پر نہیں ہوا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خوجہ سراؤں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے عدالت خوجہ سراؤں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

مزیدخبریں