لاہور ہائیکورٹ کا ہال روڈ پر کوڑا پھینکنے والوں پر ایک ہزار جرمانہ عائد کرنے کا حکم

Sep 12, 2018

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ ،داتادربار کے بعد ہال روڈ پر کوڑا پھینکنے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیدیا۔فاضل عدالت نے کہا کہ صفائی نہ رکھنے والے دکاندار اور شہریوں سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ مال روڈ اور داتا دربار کے ارد گرد صفائی کے انتظامات میں بہتری ہے لیکن ہال روڈ پر گندگی زیادہ ہے لہٰذا عدالت ہال روڈ سے متعلق بھی حکم جاری کرے۔فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ صفائی کے معاملہ پر کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا عدالت نے ہال روڈ پر بھی کوڑا پھینکنے والوں کو ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور جس دکان کے سامنے سے کوڑا کرکٹ نظر آئے اسکو بھی جرمانہ کیاجائے عدالت نے ڈی سی لاہور اور اسسٹنٹ کمشنر لاہور عدالتی حکم پر فوری عمل کروانے کی ہدایت جاری کرکے 14ستمبر جو عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں