لاہور بورڈ، انٹر آرٹس گروپ میں سرکاری ڈرائیور کے بیٹے نے ٹاپ کیا

Sep 12, 2018

لاہور (میاں علی افضل سے) لاہور بورڈ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2018کے آرٹس گروپ میں سرکاری ڈرائیور کے بیٹے نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ پری میڈیکل ، پری انجینئرنگ،کامرس اور آرٹس گروپ کے تمام پوزیشن ہولڈرز نے کرپشن کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ اور اداروں کی مضبوطی کو ناگزیر قرار دیا ہے پوزیشن ہولڈر نے ڈیمز کی تعمیر کے لئے قوم سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے معلوم ہوا ہے آرٹس گروپ کے طالبعلم عثمان غنی رولنمبر 647271 نے پہلی پوزیشن حاصل کی عثمان غنی کا تعلق قصور کے گائوں سے ہے اور اس کے والد محکمہ زراعت میں بطور ڈرائیور کرتے ہیں عثمان غنی کے والد اظہر کے 4بچے ہیں اور محنت مزدوری سے گھر کے اخراجات پورے کرتے ہیں کمزور معاشی حالات کے باوجود عثمان غنی نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ثابت کر دیا کہ کمزور معاشی حالات کامیابی کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز نے کہا کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے جسے جتنا موقع ملتا ہے وہ اتنی کرپشن ضرور کرتا ہے کرپشن کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے ہم ٹریفک اشارے کی پروا تک نہیں کرتے پوزیشن ہولڈر کا کہنا تھا ملکی ترقی کے لئے ہم سب کو اپنا احتساب خود کرنا ہو گا ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینی ہو گی پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے اور زیادہ سے زیادہ ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں