پاکپتن کے اساتذہ کے مسائل

Sep 12, 2018

مکرمی! اساتذہ کسی بھی معاشرے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر ضلع پاک پتن میں پرائمری سکول اساتذہ کا کھل کر استحصال کیا جاتا ہے۔ جب تک MEA کا وزٹ نہ ہو جائے آپ کوکوئی ایمرجنسی چھٹی نہیں مل سکتی چاہے MEA یکم تاریخ کو آئے یا پھر 30 تاریخ MEA کے وزٹ کے دن اگر کوئی استاد پرائمری سکول میں چھٹی پر ہوں تو اسے 5000 روپے جرمانہ اور DOF دفتر کے چکر الگ ہے۔اس کے علاوہ ایل این ڈی کے نام پر اساتذہ کو بھاری جرمانے کئے جاتے ہیں۔ اگر طلبہ کی حاضری کم ہوتو پھر بھی سکول کے ہیڈ ٹیچر کو جرمانہ کیا جاتا ہے۔ حکومت سے گزارش ہے کہ محکمہ تعلیم میں بھی بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروائے۔ ہمارے مسائل حل کرے۔ اساتذہ کے غیرضروری جرمانے ختم کئے جائیں تاکہ پرائمری اساتذہ بھی سکون کا سانس لے سکیں۔(غلام شبیر قبولہ شریف ضلع پاکپتن)

مزیدخبریں