این اے 120 میں ترقیاتی کام سیاسی رشوت کے زمرے میں آتے ہیں:روحی کھوکھر
لاہور( پ ر) مووآن پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور این اے 120لاہور سے امیدوارقومی اسمبلی روحی کھوکھر نے کہا ہے کہ حکمران جماعت نے ووٹرز کیلئے جال بچھادیے۔باشعور ووٹرز نے سرکاری امیدوارکی انتخابی مہم کومسترد کردیا۔سرکاری اہلکار این اے 120کے ووٹرز کومرعوب نہیں کرسکتے۔این اے 120 میں ترقیاتی کام سیاسی رشوت کے زمرے میں آتے ہیں۔