جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دیدی ایٹمی حملے کی صورت میں شمالی کوریا کے چپے چپے کو میزائلوں سے تباہ کر دینگے
سیﺅل (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی + آئی این پی) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دیدی۔ جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ایٹمی حملے کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔پیانگ یانگ کے چپے چپے کو میزائلوں سے تباہ کر دیں گے۔ شمالی کوریا کیلئے امریکی مندوب سنگ کم نے کہا شمالی کوریا کے خلاف یکطرفہ اقدامات کر سکتے ہیں۔ چینی نائب وزیرخارجہ نے کہا کوریا علاقے میں کشیدگی سے باز رہے۔ اس کا ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا اصرار عالمی برادری کی توقعات کے خلاف ہے۔