iربیع الاول کا مہینہ شروع ہونے کے باوجود شہروں میں صفائی نہ ہوسکی
میرواہ گورچانی/ حیدرآباد/ سکھر(نامہ نگاران)ماہ مبارک ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی شہر کی فضاء درود و سلام کی گونج رہی ہے دوسری جانب ٹاؤن انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و لا پرواہی کے باعث پورا شہر گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے شہر کے گٹر نالے ابل رہے ہیں مگر ٹاؤن انتظامیہ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں اسٹریٹ لائٹ کے بلب خراب پڑے ہیں میرواہ چانی میں اس روشنی اور نور کے مہینے میں شہر خاص طور پر حیدری محلے کی گلیاں اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہیں عام آدمی پارٹی کے چیئرمین سید ضمیر الحق بخاری،راؤ رازق احمد،سردار خمیسو گورچانی اور دیگر نے کمشنر میرپورخاص،ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں فوری طور پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے جائیں اور اسٹریٹ لائٹ کے بلب لگانے جائیں۔