ڈائریکٹر میپکو سہیل افضل کو گرفتاری کے بعد پروٹوکول
ملتان (سپیشل رپورٹر)میپکو کی خاتون افسر کی مبینہ نازیبا ویڈیوز بنانے والا سرکاری افسر میاں سہیل افضل گرفتاری کے بعد بھی مبینہ طور پر پروٹوکول استعمال کرنے لگا، جسمانی ریمانڈ کے دوران ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش کی بجائے مبینہ طور پر سہولیات دینا شروع کردیں،مقدمہ میں فائدہ پہنچانے کے لیے ایف آئی اے نے تین روز میں ملزم سے کوئی برآمدگی نہیں کی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے میاں سہیل افضل کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزم کو 13 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔