چینی صدر شی جن پھنگ بدھ کی صبح شینزن خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) کے قیام کی 40 ویں سالگرہ منانے کے حوالے سے ایک بڑے اجتما ع میں شریک ہوں گے۔شی جو کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں اس اجلاس میں اہم خطاب کریں گے جو کہ جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کے شینزن میں منعقد ہوگا۔اس تقریب کو چائنہ میڈیا گروپ اور Xinhuanet.com پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔اس کو بیک وقت بڑی خبروں کی ویب سائٹس بشمول people.com.cn ، cctv.com اور China.com.cn کے ساتھ ساتھ پیپلز ڈیلی ، شِنہوا خبر رساں ادارہ اور چائنہ سنٹرل ٹیلی وژن کی خبروں کی ایپس پر بھی دوبارہ نشر کیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024