معاون خصوصی فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے”پگ” کی صورت پنجابی کارڈ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی فیاض الحسن چوہان نے ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جماعت پر پنجابی کارڈ کے استعمال کا الزام عائد کردیا۔
ٹوئٹر پر ن لیگ کے اجلاس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے “پگ” کی صورت پنجابی کارڈ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پگ کے نیچے سارے ن لیگی ٹھگ ہیں۔ شہباز شریف کی گرفتاری پر پگ پہن کر خوشی کا اظہار سوالات کو جنم دے رہا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ آل شریف کی کرپشن کی دم پر عدالت نے پاؤں رکھا تو حقیقت سامنے آگئی۔ مسلم لیگ ن میں اندرونی دھڑے بازی عیاں ہو چکی ہے۔ ملکی سیاست میں عصبیت اور صوبائیت کا کارڈ کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔