امریکہ چین کو محاذ آرائی کی حدطے کرنی چاہیے ورنہ دنیا ایک اور عالمی جنگ کا سامنا کرسکتی ہے : ہنری کسنجر

Oct 12, 2020

بیجنگ (این این آئی) بحیرہ جنوبی چین میں متنازعہ جزائر کے پاس سے ایک امریکی بحری بیڑے کے گزرنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے متنبہ کیا ہے کہ امریکا اور چین کو محاذ آرائی کی حدیں طے کرنی چاہئیں ورنہ دنیا خود پہلی جنگ عظیم کی طرح ایک اور عالمی جنگ کا سامنا کرسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کسنجر نے نیویارک کے اقتصادی کلب کے زیر اہتمام ورچوئل مباحثے کے سیشن کے دوران کہا کہ امریکا اور چین جو اس وقت نئی سرد جنگ سے گذر رہے ہیں کو تصادم کی حدود کی وضاحت کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری تنازعات کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جانے چاہئیں ورنہ پوری دنیا اس محاذ آرائی سے عدم استحکام کا شکار ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں