ایران: مارکیٹ میں گیس لیکج سے دھماکہ‘ 5 افراد جاں بحق‘ 9 زخمی‘ متعدد عمارتوں کو نقصان
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی شہر اہواز کی ایک عمارت میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا مارکیٹ میں واقع رہائشی عمارت میں ہوا۔ اہواز دھماکے میں 2 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، جبکہ قریبی عمارتوں اور دکانوں کا بھی نقصان ہوا۔