پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں متعدد سینئر لیگی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت نہیں کی، سینئر رہنما راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، جاوید لطیف اور محمد زبیر نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے رہنما 9 اکتوبر کو اجلاس میں شریک ہوئے تھے، ذرائع کے مطابق پرویز رشید نے تصدیق کی کہ آج کے اجلاس کے میں مجھے مدعو نہیں کیا گیا تھا اس لیے اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔
تاہم اجلاس کے بعد میٖڈیا سے گفتگتو میں احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے خط میں پارٹی کیلئے مکمل گائیڈ لائنز لکھی ہیں، حکومت سے نجات کیلئے بھرپور مہم چلانے کا کہا ہے۔ احسن اقبال نے بتایا کہ اجلاس میں شہباز شریف نے میاں نواز شریف کے خط کے مندرجات پڑھ کر سنائے،خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی وفد فوری طور پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے جس کے بعد اب ایک پارٹی وفد فوری طور پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔