انڈونیشی صدر نے ملک میں حکومتی عہدیداروں کی سلامتی کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ صدارتی حکم سکیورٹی وزیر پر ایک شدت پسند کے حملے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔انڈونیشیا میں کسی شدت پسند نے پہلی مرتبہ ملک کے کسی سینئر سیاستدان پر حملہ کیا ہے۔ اس تناظر میں صدر جوکو ودودو کا کہنا ہے کہ یہ پہلا حملہ ہی آخری حملہ ہے اور ایسا دوبارہ نہیں ہو گا۔صدر کے مطابق ملکی سکیورٹی پہلے سے بہتر ہے لیکن ویرانتو پر حملے کے بعد اس صورت حال پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور سکیورٹی میں پائی جانے والی تمام دراڑوں کو بند کرنا ضروری ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024