ٹریفک پولیس کی قانون توڑنے والے کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔9 ماہ میں 50 کروڑ روپے چالان کی مد میں جمع کرلئے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ وزیراعظم پورٹل کے ذریعے شکایات پر بھی فوری کارروائی کی جاتی ہے۔اسلام آباد کی سڑکوں پر سفر کرنے کیلئے قانون کا احترام ضروری ہوتا ہے۔ٹریفک پولیس کسی بھی خلاف ورزی پر بالکل رعایت بھی نہیں دیتی۔جنوری 2019 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد قانون شکنوں پر جرمانے کئے گئے ۔ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے بتایا ہے کہ اس سال لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر ایک لاکھ 16 ہزار چالان ہوئے،بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ پر 96000 چالان ہوئے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ٹریفک پولیس نے 50کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں کو قانونی کارروائی سے بچنے کا طریقہ بھی بتا دیا اور کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے قوانین کی پاسداری کریں،کم عمر بچوں کو لائسنس جاری ہونے کے بعد بائیک یا گاڑی چلانے دیں۔پولیس حکام کے مطابق وزیراعظم سیٹزن پورٹل پر ٹریفک پولیس سے متعلق درج کرائی گئی 2500 سے زائد شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا گیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024