وزیر اعظم عمران خان اتوار کو ا یران کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ جبکہ وزیر اعظم منگل کے روز سعودی عرب روانہ ہوں گے اور سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے۔ جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی تاریخ بھی وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کی وجہ سے تبدیل کر دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس اب منگل کی بجائے کل (پیر) کے روز منعقد ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم منگل کے روز سعودی عرب جائیں گے جبکہ وزیر اعظم آج (اتوار )کو ایران کا دورہ کریں گے اور ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے۔ دورہ ایران کے دوران وزیر اعظم عمران خان خطہ میں امن اور سیکیورٹی کے حوالہ سے ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے جبکہ مسئلہ کشمیر بھی اٹھائیں گے۔ جبکہ وزیر اعظم منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے اور انہیں ایرانی صدر سے ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38