یوکرائن کے لیے امریکہ کی سابق سفیر میری یووینو وچ نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی سلسلے میں تحقیقات میں گواہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انہیں اپنے عہدے سے ہٹانے کے لیے محکمہ خارجہ پر دباو ڈالا تھا۔اس سلسلے میں پہلی خبر واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ منظر عام پر آنے والی نئی معلومات میری یووینووچ کے حوالے سے تھیں۔ٹرمپ نے مئی میں انہیں یوکرائن میں سفیر کے عہدے سے ہٹا کر واپس بلا لیا تھا جب انہیں یہ محسوس ہوا تھا کہ وہ انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچا رہی ہیں۔صدر ٹرمپ نے یوکرائن کے ساتھ معاملات پر ایوان نمائندگان کی جانب سے مواخذے کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد سے منیاپیلس میں اپنی پہلی صدارتی مہم میں ڈیموکریٹس پر بھرپور نکتہ چینی کی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38