چینی بحریہ کے جہاز کی جاپان میں بیڑے کے معائنے کے لیے آمد
ٹوکیو (اے پی پی)جاپانی دارلحکومت ٹوکیوکے جنوب میں واقع یوکوسْوکا میں چینی بحریہ کا بحری جہاز پہنچا ہے جو جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس ایم ایس ڈی ایف کے بیڑے کے بین الاقوامی معائنے کا حصہ ہو گا۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چینی بحریہ نے جاپان کی ایم ایس ڈی ایف کی دعوت پر اِس پروگرام کے لیے ایک جنگی بحری جہاز بھیجا ہے۔ بحری بیڑے کا معائنہ آئندہ پیر کو کاناگاوا پریفیکچر کے ساگامی بے پر کیا جائے گا۔