چار منشیا ت فروشوں سمیت 11ملزمان گرفتار ، مقدما ت درج
اسلا م آباد (وقائع نگار) وفا قی پولیس کا منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈائون جا ری ،چار منشیا ت فروشوں سمیت 11ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے چرس ، ہیر وئن اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ، مزید تفتیش جا ری ہے ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران شہر کے مختلف علا قوں سے 10پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی بھی عمل میں لا ئی گئی ۔ اعلامیہ کے مطا بق ا سلام آباد آپریشن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے ،کریک ڈاون کے دوران تر نو ل پولیس نے تین ملزمان محمدصدام، صغیر خا ن اور عمر ان خا ن سے 1کلو 450گر ام ہیر وئن بر آمدکر لی ، شہزاد ٹا ئون پولیس نے ملزم امان اللہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، کھنہ پولیس نے ملزم آ صف کو گرفتار کرکے 1کلو 10گر ام چرس برآمد کرلی ، جبکہ ملزم کا مر ان خا ن کو بغیر اجا زت تیل فروخت کر نے پر گرفتار کر لیا ، بھارہ کہو پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم خا لد خان کو گرفتار کرلیا ، بنی گا لہ پولیس نے بغیر اجا زت تعمیر ات کر نے پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،کر اچی کمپنی پولیس نے دو ملزمان ولا ئت اور شیر علی کو گرفتار کرکے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران شہر کے مختلف علا قوں سے 10پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی بھی عمل میں لا ئی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کو جا ری رکھا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔