راشد لطیف کا سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ
کراچی(آئی این پی) سابق کپتان راشد لطیف نے سرفراز احمد کو کچھ وقت کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ دے دیا۔راشد لطیف نے کہا ہے کہ جب آپ دبائو کا شکار ہوں توچند مقابلوں میں باہر بیٹھ کر اپنے کھیل پر توجہ دینا چاہیے تاہم ساتھ میں واضح بھی کیا کہ قومی کپتان مانیں گے نہیں۔ میں نے کامران کو بھی 4، 5ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا مگر کوئی بھی ایسا کرنا نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا سے سیریز میں سرفراز پراعتماد دکھائی نہیں دے رہے تھے، انھوں نے بطور وکٹ کیپر چند کیچز بھی ڈراپ کیے، چوتھے نمبر پر بیٹنگ بھی درست فیصلہ نہیں تھا۔