خوراک کا عالمی دن 16اکتوبر کو منایا جائے گا
ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن16اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدبھوک اور غربت کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کرنے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سماجی تنظیموں، محکمہ خوراک اور زراعت کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران ماہرین دنیا بھر میں خوراک کی کمی،اس کے حصول میں حائل مشکلات پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔