پولٹری کی صنعت کو ترقی دے کر برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،صبور ملک
راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی )راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ورلڈ ایگ ڈے کے حوالے سے ایک آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے خوراک میں انڈوں کے استعمال اور ان افادیت پر روشنی ڈالی ۔اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی مز نعیم افضل نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صحت مند معاشرے کی افادیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر راولپنڈی چیمبر اور پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ آگے آئے اور حکومت کا ہاتھ بٹائے۔ انہوں نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کے خلاف مہم پر روشنی ڈالی۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اسلم نے غذائیت کی اہمیت اور انڈوں کو خوراک میں استعمال کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔