مسلح افراد شہریوں سے پانچ لاکھ روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے سرکاری سکول میں چور گھس آئے لائٹیں جلا کر چلتے بنے تھانہ صادق آباد کو عامرہ رفیق نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز سکول ڈھوک پراچہ میں صبح سکول کھولا تو کمروں کی لائٹیں جل رہی تھیں سی سی فوٹیج میں لڑکے سکول کے قیمتی کاغذات اور سامان چوری کرتے دیکھے گئے ہیں تھانہ ائرپورٹ کو محمد امجد نے بتایا کہ شاہین ٹائون میں میری دکان سے35 ہزار روپے کی نقدی چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو محسن علی نے بتایا کہ نیو پڑیاں میں میری مہران کار نمبرFST - 6889 چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو مقصود نے بتایا کہ ڈھوک چوہدریاں میں میری کارنمبرLOE - 2401 چوری ہوگئی تھانہ سول لائن کو اشفاق علی نے بتایا کہ شاہنواز کالونی میں میرا موٹر سائیکل 125 چوری ہوگیاتھانہ نیو ٹائون کو مہام طلحہ نے بتایا کہ ڈبل روڈ سے میرا125 موٹر سائیکل نمبرRIP - 6718 چوری ہوگیا تھانہ روات کو روحیل محمد عظیم نے بتایا کہ بگا شیخاں میں مسلح افراد نے مجھے اور ساتھیوں کو روک کر مجھ سے پانچ لاکھ روپے کی نقدی اور ہنڈا سٹی کار نمبرAED - 492 چھین لئے تھانہ چونترہ کو خالد محمود نے بتایا کہ محمودہ موڑ پر میرا بجلی کا ٹرانسفارمر چوری ہوگیا تھانہ نیو ٹائون کو عنصر حمید نے بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال سے میرا125 موٹر سائیکل نمبرAUM - 147 چوری ہوگیاتھانہ صادق آباد کو محمد عابد مجید نے بتایا کہ بلامقابل احمد کمپلیکس میرا125 موٹر سائیکل نمبرAPF - 2019 چوری ہوگیا ۔