ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی کی جائے ، ایس ایس پی ٹریفک
اسلا م آباد (وقائع نگار)ٹریفک سگنلز کی خلاف روزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کو مزید سخت کیا جائے، دوسروں کے لیے حادثات کا باعث بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بلاامتیاز کاروائی کی جائے تمام زونز انچارجز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اب تک سگنلز کی خلاف ورزی پر 22,488افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے. اعلامیہ کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذولفقار خان کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے اور اسلام آباد کو ٹریفک حادثات سے پاک کرنے کے لیے اسلام آبادٹریفک پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہے جب کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں بھی شب وروز کو شاں ہے اسی ضمن میں ایس ایس پی ٹریفک نے شاہراوں پر سگنلز کی خلاف روزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز انچارجزکو ہدایت دی ہے کہ اشاروں کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔