ایک تصویر ایک کہانی
یہ جی ٹی روڈ سکھ نہر پل کی تصویر ہے جس سے گزرنے والے اور رہائشی بہت پریشان ہیں ٹرین منصوبے کے بعد ایک پل کی سڑک سکڑ گئی جس کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا جبکہ یہاں پر کوئی وارڈن موجود نہیں ہوتا ایمرجنسی کیلئے جو لوگ گھر کی یا گورنمنٹ مناواں ہسپتال جانا چاہتے ہیں ان کیلئے نہایت پریشانی ہے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے یہ بات صوبائی گورنمنٹ کے علم میں آئی ہے تو انہوں نے کام شروع کیا ہے مگر کام بہت سست روی کا شکار ہے ایک تو ایکسیڈنٹ کی تعداد زیادہ ہو گئی ہے دوسرا پھل فروشوں کی ریڑھیاں بہت زیادہ ہو گئی ہیں اس روڈ گزرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے باغبانپورہ بجلی گھر داروغہ والا سلامت پورہ جلو موڑ کے رہائشیوں نے صوبائی گورنمنٹ سے کہا ہے کہ پل کو کھول کر سڑک کی چوڑائی میں اضافہ کیا جائے تاکہ رہائشیوں اور مسافروں کو گزرنے میں دشواری نہ ہو۔ (فوٹو : عابد حسین )