نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا دورہ واپڈا ہاؤس
لاہور(نیوزرپورٹر)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں جاری نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء پر مشتمل وفد نے واپڈا ہائوس کا دورہ کیا ۔ وفد کی سربراہی میجر جنرل آصف علی کررہے تھے۔ وفد میں سینٹ ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان ، بیوروکریٹس ، سفیر اور مسلح افواج کے سینئر آفیسرز شامل تھے۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے وفد کو عالمی اور قومی سطح پر پانی کی صورت حال کے علاوہ پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں واپڈا کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔